حائل: سعودی شہری اپنی سابقہ بیوی کی موت کے تھوڑی دیر بعد چل بسا

جمعرات 28 جولائی 2016 17:25

حائل: سعودی شہری اپنی سابقہ بیوی کی موت کے تھوڑی دیر بعد چل بسا

حائل:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک سعودی شہری اپنی سابقہ بیوی کی وفات کے کچھ گھنٹوں بعد ہی چل بسا۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری اور اسکی سابقہ بیوی کی رفاقت تقریباََ40سال تک رہی ۔ 13سال پہلے دونوں کے راسطے جدا ہو گئے ۔ لیکن گزشتہ روز اس کی سابقہ بیوی کی وفات ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس کو دفنانے کے تھوڑی دیر بعد سعودی شہری کی طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ رشتہ داروں کے مطابق دونوں سابقہ میاں بیوی بیماریوں کا شکا ر تھے ۔ رشتہ داروں نے دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا۔ میاں ، بیوی کے خاندانوں کی آپس میں گہری رشتہ داری بھی تھی۔ رشتہ داروں نے شوہر کو بیوی کی قبر کے نزدیک دفنا دیا.

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں