حائل : پولیس نے پیٹرول پمپ پر غیر ملکی پر تشدد کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

منگل 20 دسمبر 2016 08:49

حائل : پولیس نے پیٹرول پمپ پر غیر ملکی پر تشدد کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

حائل: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،20دسمبر 2016): سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر حائل کی پولیس نے گزشتہ روز پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ملازم پر تشدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر نے کا دعوی ٰ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز نجی پیٹرول پمپ پر سعودی شہری نے رقم مانگنے پر غیر ملکی ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے پیٹرول اسٹیشن کے مالکان نے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی ۔

ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد سعودی شہریوں کی کثیر تعداد نے شہری کے اس رویئے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لیکن اب سعودی پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے اس شہری کو گرفتار کر لیاہے ۔حکام نے شہری کی شناخت بتانے سے گریز کیاہے ۔ان کاکہناہے کہ ملزم سے تحقیقات ہو رہی ہے اسلیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں