حائل میں دوسواں بین الاقومی ڈیزرٹ فیسٹول شروع ہو گیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 08:38

حائل میں دوسواں بین الاقومی ڈیزرٹ فیسٹول شروع ہو گیا

حائل : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28جنوری 2017):سعودی عرب کے علاقے حائل میں دسواں بین الاقومی ڈیزرٹ فیسٹول شروع ہو گیاہے ۔اس موقع پر نائپ امیر ِحائل عبدالعزیز بن سعد نے افتتاح کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ اس بار اس میلے میں 16ایونٹ رکھے گئے ہیں۔اس فیسٹول کو پرنس عبدالمحسن کی خاص ہدایات پر شرو ع کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سعودی ٹوررزم کمیشن نے میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ میلہ تقریباََ4فروری تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ اس میلے کا مقصد سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک کے سیاحوں کو حائل کے صحرائی علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی اور مختلف تاریخی جگہوں کو روشناس کروانا ہے ۔جبکہ اس میلے سے حائل کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملنے کا امکان بھی ہے ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں