حائل: گاڑیوں کے غیر قانونی کرتب دکھانے والے 7 ملکی اور غیر ملکی نوجوان گرفتار

ہفتہ 11 فروری 2017 07:34

حائل: گاڑیوں کے غیر قانونی کرتب دکھانے والے 7 ملکی اور غیر ملکی نوجوان گرفتار
حائل: (اردو پوائنٹ تازہ ترین، 11فروری 2017ء) : حائل پولیس ڈپارٹمنٹ حکام نے مختلف علاقوں سے  7 ملکی اور غیر ملکی نوجوانوں کوگاڑیوں سے غیر قانونی کرتب دکھانے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے نوجوان کرتب دکھانے کے چکر میں اپنے سمیت دوسرے افراد کی جانوں کو داﺅ پر لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حائل میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی کوئی اجازت نہیں ہے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس حکام نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔کسی بھی ایسی سرگرمی کو روکیں ورنہ حادثے کی صورت میں ساری عمر کی پریشانی ہو سکتی ہے ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں