حائل : آوارہ کتوں نے قبرستان میں متعدد قبریں کھود ڈالی

بدھ 1 مارچ 2017 07:42

حائل : آوارہ کتوں نے قبرستان میں متعدد قبریں کھود ڈالی
حائل: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،01مارچ 2017): حائل کے جنوبی علاقے حلیفہ العلیاءگاﺅں کے مقامی قبرستان میں آوارہ کتوں نے متعدد قبریں کھود ڈالی ۔علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ ”ہمارے قبرستان کو بالکل نظر انداز کر دیا گیاہے ۔اکثر قبروں میں سے کتوں نے ڈیڈ باڈیز بھی نکال لی ۔میونسیپلیٹی حکام کو چاہیے کہ وہ قبرستان کی کی طرف توجہ دے اور کچھ نہیں تو کم از کم قبرستا ن کا گیٹ ہی بند کر دیں۔

(جاری ہے)

قبرستان میں کوئی سہولیات نہیں ہیں ۔قبرستان میںپانی کی باقاعدہ سپلائی نہیں ہے ۔قبر بنانے کے لیے پانی کی ضرورت رہتی ہے ۔ علاقہ مکینوں کو گھروں سے بڑی گیلن بھر کر لانی پڑتی ہے ۔جبکہ قبریں کھودنے کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔قبرستان میں کوئی قانون نہیں ہے ، غیر تجربہ کا رافراد کی وجہ سے کوئی قبر بڑی کوئی چھوٹی ہے ۔میونسیپلٹی حکام کی مذہبی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرے ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں