سعودی وزارت لیبر کا نجی اداروں میں کرپشن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 13:44

سعودی وزارت لیبر کا نجی اداروں میں کرپشن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) سعودی وزارت لیبر نے کرپشن کی روک تھام کے لیے ایک مشن کی منصوبہ بندی کی ہے جس کو " کرپشن کے خلاف جنگ " کا نام دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کی تحت سعودی وزارت نے کرپشن کے سدباب کے لیے کمپنیوں کو سخت قوانین کی پاسداری کرنے کا کہا ہے اور انکی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزارت نے سعودی کل کونسل چیمبر سے بھی درخواست کی ہے کہ کابینہ کے فیصلہ نمبر 111،053 کو نافذ کرنا شروع کر دے جو کہ 8 اگست کو ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے مطابق تمام کمپنیوں کو کابینہ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی کمپنیز کے لیبر کے ضوابط کا ڈھانچہ تیار کرنا ہو گا اور اگر ان ضوابط میں وزارت کے بتائے ہوئے اصولوں کے خلاف کچھ بھی ہوا یا پھر کمپنیز کسی بھی اصول کی خلاف ورزی کرتیں ہوئیں نظر آئیں تو انکے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ان اصولوں میں سب سے زیادہ وزارت نے جس کو ترجیح دی ہے وہ کرپشن ہے اور دوسرا کام کرنے کی جگہوں پر چندہ اکھٹا کرنا ہے۔ وزارت نے کام کرنے کی جگہوں پر چندہ اکھٹا کرنے کو جرم قرار دیا ہے اور اگر کوئی بھی ایسا کرتا پایا گیا تو اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں