سعودی عرب ، جعلی انعام کا لالچ دے لوگوں کو لوٹنے والے26 ایشیائی گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 13:09

سعودی عرب ، جعلی انعام کا لالچ دے لوگوں کو لوٹنے والے26 ایشیائی گرفتار
جدہ ....فرضی انعامات نکلوانے والے 26 ایشیائی کارکن مشرقی ریجن میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ یہ اب تک 2 لاکھ ریال سے زیادہ تارکین سے اینٹھ چکے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ بعض ایشیائی شہری ان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں انعام کی خوشخبری سناتے ہیں اور انعام کی رقم حاصل کرنے کیلئے ان سے مخصوص رقم وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں