- Home
- International
- News
- غیر ملکیوں کو سعودی یونیورسٹیز میں داخلوں کی اجازت کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا
غیر ملکیوں کو سعودی یونیورسٹیز میں داخلوں کی اجازت کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا
سعدیہ عباس پیر 19 مارچ 2018 14:47
(جاری ہے)
نجران یونیورسٹی کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے داخلے کیلئے بنیادی شرط انٹرمیڈیٹ میں 90 فیصد نمبروں کا حصول ہے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں 80 فیصد نمبر رکھنے والے بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔
نجران یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدوار داخلے سے قبل فیکلٹی کا تعین کریگا جس میں داخلے کے بعد تبدیلی نہیں ہوگی۔ نجران یونیورسٹی میں میڈیکل کے علاوہ تمام شعبوں میں غیر ملکی داخلہ لے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدوار کو انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے 5برس کا عرصہ نہ گزرا ہو تاہم ترجیح نئے فارغ التحصیل کو دی جائیگی۔امیدوار کی عمر کے بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ عمر کی حد 17سے 25 کے درمیان ہونی چاہئے۔ اسے مملکت میں کسی تعلیمی ادارے سے خارج نہ کیا گیاہو اور نہ ہی کسی تعلیمی ادارے کی جانب سے وظیفہ جاری کیا گیا ہو۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امیدوارو ںسے کہا ہے کہ داخلے کے خواہشمند انٹرمیڈیٹ کی تصدیق شدہ اسناد (دیگر زبان میں ہونے کی صورت میں ترجمہ اور تصدیق کے ساتھ)،کیریکٹر سرٹیفکیٹ، اقامے کی فوٹو کاپی کے علاوہ پاسپورٹ سائز تصویر اور پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی کے ہمراہ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ طالبات کیلئے ریجن میں محرم ہونے کی شرط لازمی ہے۔ سعودی یونیورسٹی میں داخلے کی بنیادی شرط عربی پڑھنے، لکھنے میں مہارت ہونی چاہئے۔ امیدوار کو انٹرویو کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ۔ داخلے کو حتمی شکل دی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں ..
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
پاکستان سعودی عرب کے حج 2024ء کے معاہدے پر دستخط
السعودیہ نے نیا لوگو اور شناخت متعارف کروادی
سعودی شہزادہ شیف بن گیا
عمرہ زائرین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مفت بس سروس بند
سعودی عرب نے جدید تعمیرات کا نیا منصوبہ تیار کرلیا
پاکستانی مزدور کی جان بچانے کیلئے سعودی حکومت نے ہیلی کاپٹر بھیج دیا
سعودی ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کردی
سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست
’4 قسطوں میں ٹکٹ کی ادائیگی‘ فلائی ناس نے نئی آفر متعارف کرادی
جدہ میں مٹھائی میں چھپائی 22 لاکھ سے زائد ممنوعہ گولیاں برآمد
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری