سعودی عرب ، جدہ کرین حادثے میں دو مزدور زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اپریل 2018 14:16

سعودی عرب ،  جدہ کرین حادثے میں دو مزدور زخمی
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرین حادثہ پیش آنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مزدور جدہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کا ملبہ اٹھانے میں مصروف تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور دو کارکن زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ڈیپارٹمنٹ میں حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایمبولینس ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی مزدورں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں اُنکا علاج جاری ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزدورں کی حالت خطرے سے باہر تاہم انھیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں