جدہ: پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے والا نوجوان زیرِ حراست
نوجوان پر انسدادِ ہراسگی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا
محمد عرفان منگل 17 جولائی 2018 14:35
(جاری ہے)
نوجوان پولیس کے طلب کرنے پر اپنے بڑے بھائی کے ساتھ تھانے پہنچ گیا ا ور اپنی مذموم حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔ اُس کا کہنا تھا کہ اُسے نہیں اندازہ تھا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہی پاکستانی خاتون کے لیے کس قدر پریشانی اور خطرے کا باعث بن گیا تھا۔
متاثرہ خاتون ثمر خان نے تھانے پہنچ کر ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت کر لی۔اسی دوران نوجوان کے والدین بھی تھانے پہنچ گئے۔ نوجوان اور اُس کے گھر والوں نے خاتون سے معافی مانگی۔ جس پر خاتون نے اُسے معاف کر دیا ۔ اس موقع پر خاتون نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ میں نے ہراساں کرنے والے نوجوان کو سبق سکھا دیا ہے اور وہ اس سبق کو کبھی نہیں بھُول پائے گا۔ میں نے اُسے یہی مطالبہ کیا کہ وہ جہاں بھی خاتون دیکھے اُس سے عزت سے پیش آئے۔ مجھے اُس وقت بڑا دُکھ ہوا جب اُس کا بڑا بھائی سر جھُکا کر رو رہا تھا۔ جبکہ اُس کے والدین بھی رو رو کر میری منت سماجت کر رہے تھے۔ تبھی میں نے فیصلہ کیا کہ نوجوان کی شرمناک حرکت پر اُسے معاف کردوں تاکہ اُسکے انفرادی فعل کا نتیجہ اُس کے پُورے خاندان کی تذلیل کا سبب نہ بن جائے۔ میں سعودی مملکت میں موجود تمام خواتین سے درخواست کروں گی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے سے قطعاً نہ گھبرائیں۔ پولیس نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔‘‘ تاہم ماہرِ قانون التویرقی کا کہنا ہے کہ انسدادِ ہراسگی کے سعودی قانون کے تحت خاتون کے معاف کرنے کے باوجود بھی ملزم کو مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔ کیونکہ اس قانون کے تحت ہراسگی کا مرتکب شخص کسی فرد کے نجی حقوق کے ساتھ ساتھ عوامی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا بھی مُوجب بنتا ہے۔ فرد کی جانب سے معافی انفرادی نوعیت کا معاملہ ہے مگرعوامی حقوق کی خلاف ورزی پر ریاست اس معاملے میں بطور فریق شامل ہوتی ہے ۔ اس لیے ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گا۔ انسدادِ ہراسگی کے مرتکب ملزم کے لیے قانون میں کم از کم دو سال قید کی سزا سُنائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ اماراتی درہم تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں ..
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
پاکستان سعودی عرب کے حج 2024ء کے معاہدے پر دستخط
السعودیہ نے نیا لوگو اور شناخت متعارف کروادی
سعودی شہزادہ شیف بن گیا
عمرہ زائرین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مفت بس سروس بند
سعودی عرب نے جدید تعمیرات کا نیا منصوبہ تیار کرلیا
پاکستانی مزدور کی جان بچانے کیلئے سعودی حکومت نے ہیلی کاپٹر بھیج دیا
سعودی ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کردی
سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست
’4 قسطوں میں ٹکٹ کی ادائیگی‘ فلائی ناس نے نئی آفر متعارف کرادی
جدہ میں مٹھائی میں چھپائی 22 لاکھ سے زائد ممنوعہ گولیاں برآمد
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری