سعودی عرب:پاپ اسٹار کے گلے لگنے والی خاتون کوسزا کا امکان
خاتون چند روز قبل میوزک کانسرٹ کے دوران گلوکار مہندس سے بغل گیر ہو گئی تھی
محمد عرفان بدھ 18 جولائی 2018 14:41
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون وہاں پرفارمنس سے محظوظ ہو رہی تھی تاہم موقع پر موجود اُس کی چند سہیلیوں نے اُسے اس جرأت مندانہ اقدام کی انجام دہی کے لیے اُبھارا۔
سو اُن کی جانب سے دیئے گئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے خاتون نے یہ شرمناک حرکت کر ڈالی۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے گلوکار مہندس کو کچھ سیکنڈز کے لیے گلے لگائے رکھا پھر اسی دوران ایک سیکیورٹی گارڈ آ کر خاتون کو زبردستی مرد گلوکار سے علیحدہ کر دیتا ہے۔ تاہم عراقی نژاد سعودی گلوکار نے اس واقعے کے بعد بھی اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ اپنے آپ کو ’عرب موسیقی کا شہزادہ‘ کہلوانے والے گلوکار مہندس نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ پر اس واقعے کے حوالے سے کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو تقریبات کے دوران نامحرموں کے ساتھ گھُلنے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ سال ہی خواتین پر مردوں کی محفل میں شرکت پر سے پابندی اُٹھائی گئی تھی۔ جو اُن کے وِژن 2030کے تحت جاری اصلاحات کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے کی مہم کا حصّہ تھی۔ خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے کی بھی اجازت مِل گئی ہے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں لبنانی گلوکارہ حِبہ تواجی کی جانب سے سعودی سرزمین پر میوزک کانسرٹ بھی منعقد کیا گیا تھا جو سعودی تاریخ میں کسی خاتون گلوکار کی جانب سے منعقد کیا جانے والا پہلا موسیقی کا پروگرام ہے2017ء میں ۔ اس کے علاوہ خواتین کو گزشتہ ماہ ڈرائیونگ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک اُن پر پردے اور لباس کے حوالے سے روایتی پابندی عائد ہے۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر سعودی عرب کے قدامت پرست طبقے کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعتدال پسند ایجنڈے کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔متعلقہ عنوان :
جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں ..
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ
پاکستان سعودی عرب کے حج 2024ء کے معاہدے پر دستخط
السعودیہ نے نیا لوگو اور شناخت متعارف کروادی
سعودی شہزادہ شیف بن گیا
عمرہ زائرین کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مفت بس سروس بند
سعودی عرب نے جدید تعمیرات کا نیا منصوبہ تیار کرلیا
پاکستانی مزدور کی جان بچانے کیلئے سعودی حکومت نے ہیلی کاپٹر بھیج دیا
سعودی ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کردی
سعودی ہوائی اڈوں میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ سرفہرست
’4 قسطوں میں ٹکٹ کی ادائیگی‘ فلائی ناس نے نئی آفر متعارف کرادی
جدہ میں مٹھائی میں چھپائی 22 لاکھ سے زائد ممنوعہ گولیاں برآمد
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری