2018ء میں سعودی مملکت میں زلزلے کے 7,172 جھٹکے محسوس کیے گئے

سب سے زیادہ زلزلے ہرات الشقہ کے علاقے میں آئے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 28 جنوری 2019 12:38

2018ء میں سعودی مملکت میں زلزلے کے 7,172 جھٹکے محسوس کیے گئے
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری 2019ء ) سعودی جیالوجیکل سروے (SGS) کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2018ء کے دوران سعودی مملکت میں ہزاروں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گ ئے۔ SGS کے ترجمان طاق ابا خیل نے بتایا کہ یہ زلزلے مملکت کے مختلف علاقوں میں آئے۔ مملکت میں گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر زلزلے کے 7,172 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سب سے زیادہ زلزلے ہرات الشقہ کے علاقے میں آئے، جہاں زلزوں کی گنتی 3,027 ریکارڈ کی گئی۔

دراصل سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع یہ علاقہ آتش فشانی پہاڑوں کی آماجگاہ ہے، اس وجہ سے یہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ یہاں پر آنے والے زلزلوں کی زیادہ سے زیادہ شدت ریکٹر سکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ہراز کے علاقے الاحصا ء میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں بھی سینکڑوں بار زلزلوں کے جھٹکوں کا نشانہ بنا۔

(جاری ہے)

جہاں پر زلزلوں کی زیادہ سے زیادہ شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت کے شمالی بحیرہ احمر کے خطے میں 1,066 جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے 32 بار جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.9 تھی۔ اس لحاظ سے سب سے کم جھٹکے اس علاقے میں آئے۔ اس کے علاوہ خلیج عقابہ کے علاقے میں 376بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.3 نوٹ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں