جدہ:ٹریفک حادثے میں دُلہن اور دُلہا جاں بحق

عرعر میں جھگڑے پر ایک نوجوان کو گاڑی کے ٹائروں تلے کُچل دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل فروری 13:59

جدہ:ٹریفک حادثے میں دُلہن اور دُلہا جاں بحق
باحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری 2019ء) باحہ کے علاقے الشعرا میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوبیاہتا جوڑا زندگی سے محروم ہو گیا۔ دُلہا کے رشتہ داروں نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چند روزقبل ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ ابھی وہ ازدواجی زندگی کی خوشیاں پُوری طرح منا بھی نہ پائے تھے کہ اُنہیں موت نے اپنی گرفت میں لے لیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دُلہن جائے حادثہ پر ہی اللہ کو پیاری ہو گئی جبکہ دُلہا اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ ہلالِ احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے میں3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 4 امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل انجام دیا ۔ دُوسری جانب عرعر کے علاقے میں 5 مقامی سعودیوں نے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان کو اپنی کار تلے کُچل کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شمالی حدود ریجن کے پولیس ترجمان بریگیڈیر عوید الغزی نے بتایا کہ سعودی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جس پر پانچ نوجوانوں نے طیش میں آ کر ایک نوجوان کو گاڑی تلے کُچل کر جاں بحق کر دیا۔ پولیس نے اس بہیمانہ واردات کو انجام دینے والے پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی میں قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ان پانچوں نوجوانوں کو جلد عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments