سعودی عرب میں پاکستانی اسمگلر سے شراب کی بوتلیں برآمد

پاکستان نوجوان نے شراب کی 90 بوتلیں گاڑی میں چھُپا رکھی تھیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 5 مارچ 2019 13:44

سعودی عرب میں پاکستانی اسمگلر سے شراب کی بوتلیں برآمد
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 مارچ 2019ء ) جدہ پولیس کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران پاکستانی نوجوان کو شراب کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مکّہ جدہ روڈ پر ایک چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روکا جسے ایک پاکستانی مرد چلا رہا تھا۔ جب اُس کی گاڑی کی تلاشی لی جا رہی تھی تو وہ بہت پریشان دکھائی دے رہا تھا۔

جس پر سیکیورٹی والوں کو شک گُزرا۔ انہوں نے گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو اُس میں سے شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد ہوئیں۔ مجموعی طور پر اس گاڑی سے شراب کی 90 بوتلیں مِلی ہیں۔ جس پر اس نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اسے مزید تفتیش کی خاطر سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد اُسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ نوجوان روزگار کے سلسلے میں مملکت میں مقیم تھا۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ ریجن میں یمنی شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کی گاڑی میں سے شراب کی 120 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزم نے یہ واردات انجام دینے کے لیے بڑا انوکھا طریقہ اپنایا تھا۔ اس نے شراب کی بوتلیں اپنی گاڑی کی ڈگی میں رکھ دیں اور گاڑی کو ونچ پر لاد دیا تھا۔ رو ڈ سیکیورٹی فورس نے شک پڑنے پر ونچ کو روک کر اس پر لادی گئی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتلیں بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ یمنی شہری کو سیکیورٹی فورس نے شراب کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں