سعودی عرب میں یومِ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری

23 مارچ کو پرچم کُشائی کی تقریب قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 20 مارچ 2019 12:35

سعودی عرب میں یومِ پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ 2019ء) 23 مارچ 1940ء کا دِن پاکستان کی تخلیق کی جانب اہم ترین سنگِ میل ہے۔ اس روز پہلی بار برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ ریاست کے خد و خال متعین کرتے ہوئے مشترکہ طور پر حصولِ پاکستان کو اپنا نصب العین قرار دیا۔ اس روز لاہور کے منٹو پارک (موجودہ اقبال پارک) میں لاکھوں مسلمان اکٹھے ہوئے، آزادی کے متوالے ان غیور مسلمانوں نے انگریز اور ہندو کی غلامی سے نجات کے لیے خود کو پُوری طرح سے وقف کر دیا۔

سو 23 مارچ کا دِن حصولِ پاکستان کی منزل کی جانب بڑھایا جانے والا بڑا قدم تھا۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے آزادی کے بعد اس دِن کو خصوصی اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ سعودی عرب میں جہاں روزگار کی غرض سے پچیس لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، وہ بھی اپنے وطن سے محبت کے اظہار کے لیے اس دِن کو اپنے اپنے انداز سے مناتے ہیں۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب 23 مارچ 1940ء کو قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی۔ جو پاکستانی اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر صبح 8:45 تک پہنچ جائیں۔ پرچم کُشائی ٹھیک صبح 9 بجے کی جائے گی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں