سعودی عرب میں رمضان المبارک کے بعد شیشہ کیفوں پر عائد پابندی ختم

ریستورانوں میں مخصوص شرائط پر شیشہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 3 جون 2019 11:30

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے بعد شیشہ کیفوں پر عائد پابندی ختم
جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 جُون2019ء) سعودی اخبار الاشرق الاوسط کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی مجلس شُوریٰ نے ملک بھر میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم شیشہ کیفوں کو بعض شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ اخبار کے مطابق مُلک بھر میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس والوں کو اپنے گاہکوں کے لیے شیشہ رکھنے کی اجازت رمضان کے بعد دی جائے گی۔

البتہ حرمین شریفین کے مرکزی علاقوں میں شیشہ کیفے قائم کرنے کی اجازت نہ ہو گی اور نہ ہی ان علاقوں میں قائم ہوٹلز اور ریسٹورنٹس والے گاہکوں کو شیشہ پیش کر سکیں گے۔ وزارت صحت کی انسدادِ تمباکو نوشی کمیٹی کے مطابق وہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس جو شیشہ کی سروس پیش کرنا چاہتے ہیں، اُنہیں پہلے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ہو گا، اور جن مقامات پر شیشہ کا استعمال کیا جائے گا وہاں پر تازہ ہوا کی آمد و رفت کو یقینی بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انسدادِ تمباکو نوشی کمیٹی کے مطابق ریسٹورنٹس میں تمباکو نوشی کے لیے ایک جگہ مخصوص کی جائے گی تاکہ غیر تمباکو نوش افراد متاثر نہ ہوں۔ جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو شیشہ پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی شہروں کے اندرونی علاقوں میں قائم قہوہ خانوں میں جہاں شیشہ کا طویل عرصے استعمال ہوتا تھا، اُن پر پابندی عائد کر کے شیشہ کا استعمال صرف شہروں کے مضافاتی علاقوں تک محدو د کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں