سعودی عرب میں گزشتہ چار ماہ میں 64 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں دی گئیں

سعودی وزیر محنت احمد سلیمان الراجحی نے سعودائزیشن کی شرح کو تسلّی بخش قرار دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل جون 11:23

سعودی عرب میں گزشتہ چار ماہ میں 64 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں دی گئیں
جدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،4 جُون2019ء) سعودی مملکت میں مقامی افراد میںبے روزگاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے سعودائزیشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت مختلف شعبوں میں غیر مُلکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر کے اُن کی جگہ مرحلہ وار سعودی کاکارکنوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر محنت احمد سلیمان الراجحی کا کہنا ہے کہ مملکت میں سعودائزیشن کی شرح تسلی بخش ہے ۔

رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 64 ہزارسعودیوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔ وزیر محنت نے اپنے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ اب تک مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کا عمل بہت کامیابی سے آگے بڑھا ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے سعودی ویژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا گیا ہے جس کا بنیادی ہدف زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے جس میںبہت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سعودائزیشن کے تحت غیر ملکیوں کے لئے سیکرٹری ،کیشیئر ، گولڈ مارکیٹ سیلز مین اور ہول سیلرز ، سپروائزر ، ہومین ریسورس کے ادارے ، موبائل کی دکانیں اور اصلاحی مراکز ، چشموں کی دکانیں، رینٹ اے کار سے وابستہ تمام ادارے اور مراکز پر استقبالہ کلرک اور سپروائزراب غیر مُلکیوں کے لیے ممنوعہ شعبوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ سیاحت سے منسلک تمام پیشے بھی سعودیوں کے لیے مخصوص ہیں۔ وزارت محنت نے سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے ایک ویب سائٹ مخصوص کی ہے جہاں بے روزگار سعودی اُمیدوار نوکری کے لیے اپنا بائیو ڈیٹااپ لوڈ کر سکتا ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments