سعودی نوجوانوں میں ایریئل ڈانس بے پناہ مقبول ہونے لگا

ارجنٹائن کا یہ معروف رقص عنقریب جدہ فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 13 جولائی 2019 11:04

سعودی نوجوانوں میں ایریئل ڈانس بے پناہ مقبول ہونے لگا
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جولائی 2019ء) سعودی عرب کے نوجوانوں میں ایریئل ڈانس بہت مقبول ہو رہا ہے۔ یہ ڈانس دراصل ارجنٹائن کا مشہور رقص ہے جس میں عمارتوں کی چھتوں پر رقص کیا جاتا ہے۔ آج کل سعودی عرب میں رنگا رنگ تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جدہ سیزن بھی جاری ہے جس کے بعد ریاض سیزن کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سعودی نوجوان جدہ سیزن کے دوران ایریئل ڈانس کی پرفارمنس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ ڈانس جدہ کے تاریخی علاقے میں ’الرقص علی المبانی‘ (عمارتوں پر رقص) کے نام سے پیش کیا جائے گا۔ مقامی اخبار المدینہ کے مطابق ارجنٹائن کے ڈانسر ڈیگو اسٹنگا اور میٹو ٹوویلا اس ایئریل ڈانس کا مظاہرہ کریں گے۔ جس کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ عمارتوں کی دیواروں پر بڑی مہارت کے ساتھ کیا جانے والا یہ رقص دیکھنے کے بے انتہا شائق اور منتظر ہیں۔

دُوسری جانب ارجنٹائی فنکاروں ڈیگو اسٹنگا اور میٹو ٹوویلا کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایریئل ڈانس شو کرنے پر بیحد خوش ہیں۔ یہاں کے باشندے بہت مہذب اور دِل والے ہیں۔ شروع میں ہمارے دِل میں خوف تھا کہ پتا نہیں سعودی شائقین ہم سے کیسا برتاؤ کریں گے۔ تاہم ہمیں یہاں پر بہت اپنائیت مِلی ہیں۔ ہم صحیح معنوں میں یہاں آ کر بہت خوش ہیں۔ یہاں کی کئی سعودی نوجوانوں نے بھی ہم سے ملاقات کر کے ہمارے یہاں آنے پر شکریہ ادا کیا اور ایرئیل ڈانس سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں