حج سیزن کے لیے خدام الحجاج کے ویزوں کا اجراء شروع ہو گیا

یہ عارضی ویزے6 ماہ کے لیے جاری کیے جاتے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 جولائی 2019 17:20

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جولائی 2019ء) سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر سیزنل ورک ویزے بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ ویزے حج سیزن کے لیے مختلف ممالک سے افرادی قوت لانے کے لیے عارضی طور پر ویزے جاری کیے جاتے ہیں جو 6 ماہ کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں وزارت محنت کا کہنا ہے کہ وہ ادارے جنہیں عارضی طور پر بیرون ملک افرادی قوت درکار ہے وہ فوری طور پر وزارت کے ذیلی اداروں سے رجوع کریں تاکہ مقررہ وقت پر انہیں ویزے جاری کیے جاسکیں۔

سعودی قانون کے مطابق مختلف صنعتی اور زرعی اداروں کی طلب کے مطابق عارضی ویزوں کا اجراء کیا جاتا ہے جس کی مدت 6 ماہ ہوتی ہے تاہم اس میں مزید 6 ماہ کی توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔ اس بار وزارت محنت نے عارضی ویزوں کے اجراء کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے، لیکن عارضی ویزوں پر سعودی عرب آنے والے حج نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

وزارت محنت کی جانب سے عارضی ویزوں کے اجراء کے عمل کو تیز تر کیا گیا ہے تاکہ حج کے لیے سیزنل اسٹاف کو بلانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ حج سیزن کے لیے عارضی طور پر جاری کیے جانے والے ویزوں کی خرید و فروخت قانونی طور پر جرم ہے۔سیزنل ویزے پر واضح طور پر درج ہوتا ہے کہ ’حامل ہذا حج کرنے کا اہل نہیں‘ اس لیے سیزنل ویزے پرآنے والے کو چاہیے کہ وہ جس کام کے لیے مملکت آئے ہیں وہ انجام دیں۔ عارضی ویزے مختلف ممالک کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ تعداد ان اداروں کی طلب کے مطابق ہوتی ہے تاہم تعداد میں ممالک کا تناسب رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں