سعودی فضائیہ نے حوثیوں کے تازہ ترین ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

گزشتہ روز حوثیوں کی جانب سے سعودیہ کے کئی ایئر پورٹس کو بیک وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 6 اگست 2019 12:17

سعودی فضائیہ نے حوثیوں کے تازہ ترین ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء) یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے گزشتہ روز ایک بار پھر سعودی مملکت کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سعودی فضائیہ کی بروقت کارروائی کے باعث کوئی بھی ڈرون اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی فضائیہ نے سعودی ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے ہیں۔

سبق نیوز ویب کے مطابق تُرکی المالکی نے بتایا کہ گزشتہ روز حوثیوں نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا کر وہاں موجود عوام کی جانیں لینے کی کوشش کی تھی، تاہم سعودی ایئر فورس نے بروقت کارروائی کر کے ان تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث یہ اپنے نشانے پر پہنچ کر تباہی نہ پھیلا سکے۔ کرنل المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی ایئر پورٹس پر بیک وقت ڈرون حملہ کرنے کی تکنیک اپنائی، مگر اُن کا تخریبی منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔

المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے جن ہوائی اڈوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، وہاں پر روزانہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ہزاروں کی تعداد میں سفر کرتے ہیں۔ حوثیوں کے یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے سراسر خلاف ہیں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔الترکی نے کہا کہ عرب اتحاد کی فوج حوثیوں کو سبق سکھانے کے لیے اُن کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔رفتہ رفتہ حوثیوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا جائے گا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں