جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

آج کے روز ابو ظہبی، مسقط اور بحرین کے لیے پروازوں کی آمد و رفت ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 9 اگست 2019 12:14

جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست2019ء) جدہ میں نیا تعمیر کیا جانے والا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل پورٹ آج بیرونِ ملک پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آج کے روز اس بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 1 سے ابو ظہبی، مسقط اور بحرین کے لیے پروازوں کی آمد و رفت ہو گی۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق اس ایئر پورٹ سے آج کے روز سے ابو ظبی کے لیے یومیہ ایک پرواز چلائی جائے گی۔

اسی طرح بحرین ائیرپورٹ کیلئے بھی یومیہ ایک پرواز کا پروگرام ہے۔جبکہ 10اگست کو مسقط ائیرپورٹ کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلائی جائیں گی۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ 3ٹرمینلز ساؤتھ ، نارتھ اور حج ٹرمنلز پر مشتمل ہے۔جبکہ اس ائیرپورٹ پر رائل ٹرمینل بھی ہے جو ریاستوں کے سربراہوں ، فرمانرواؤں، وزارائے اعظم اور صدور کیلئے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر مسافروں کو تیز ترین سروس مہیا کرنے کے لیے 300کاؤنٹربنائے گئے ہیں۔ ان میں 220امیگریشن کی باقاعدہ کارروائی ہو گی۔ جبکہ 80کاؤنٹر خودکار سروس کیلئے مختص ہوں گے۔ اسکے ہالوں کا مجموعی رقبہ 810000میٹر ہو گا۔ اس ایئر پورٹ پر حرمین ایکسپریس ٹرین کا اسٹیشن بھی ہو گا۔ جبکہ ٹرانسپورٹ سینٹر میں مچھلیوں کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایکیوریم ہوگا۔

اس نئے ایئر پورٹ کا ماسٹر پلان کا آخری مرحلہ 2035ء میں مکمل ہونے پر یہاں سے سالانہ 8 کروڑ افراد سفر کر سکیں گے۔اس ایئرپورٹ سے اندرون مملکت باحہ ، دوادمی ، القیصومہ ، تبوک ، ینبع ، القریات ، عر عر ، الوج ، العلاء، الہفوف ، طریف ، جیزان ، شرورہ ، طائف ، الجوف ، بیشہ ، حائل ، رفحاء، وادی الدواسر ، ابہا اور نجران کیلئے پروازیں چلائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں