یورپ، امریکا اور آسٹریلیا سے اس بار 2لاکھ 32 ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کی

امریکا سے 14,118 جبکہ کینیڈا سے 3,326 افراد نے حج کی خاطر سعودی عرب کا رُخ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 14:51

یورپ، امریکا اور آسٹریلیا سے اس بار 2لاکھ 32 ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کی
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء) حج کے کوائف اکٹھے کرنے والے نجی سعودی ادارے تُوفیٰ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بار پانچ براعظموں کے 75 ممالک میں آباد مسلمانوں نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔ ادارے کے مطابق حج کے موقع پر 186,334 افراد یورپ سے آئے جن میں تُرکی سے آئے افراد کی گنتی 82,784 تھی، برطانیہ سے 23,843 کلمہ گو افراد آئے، رُوس سے 23,789 مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی، فرانس سے 13,554 جبکہ ہالینڈ سے مقدس فریضے کی ادائیگی کی خاطر 4,166 لوگ سعودی عرب آئے۔

پانچ وسطی ایشیائی ریاستوں سے 24,603 حجاج آئے جن میں سے 7,456 اُزبیکستان سے، 6,015 کرغیزستان سے، 5,869 تاجکستان سے، قزاقستان سے 3,026 سے جبکہ تُرکمانستان سے 2,237 افراد آئے۔ آسٹریلیا سے 3,347 کلمہ گو، نیوزی لینڈ سے 390، فیجی سے 157 جبکہ سولومن آئی لینڈز سے 3 افراد آئے۔

(جاری ہے)

کیربیئن جزائر ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے 312 ، جبکہ بارباڈوس سے 24 افراد آئے۔ اس کے علاوہ وسطی امریکا سے 24 افراد نے اس بار حج کی سعادت حاصل کی۔

جبکہ جنوبی امریکا سے اس بار صرف 4 افراد حج کے لیے سعودی عرب آئے۔ جن میں سے 3 وینزویلا جبکہ ایک کا تعلق برازیل سے تھا۔ باقی لاطینی امریکی ممالک سے کوئی بھی حاجی نہیں پہنچا۔ شمالی امریکا کے مُلک متحدہ ریاستہائے امریکا سے 14,118 افراد نے اس بار حج کا فریضہ ادا کیا جبکہ کینیڈا سے آنے والوں کی گنتی 3,236 ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کی جانب سے ان حاجیوں کی خدمت کے لیے 57 فیلڈ آفیسرز تعینات کیے گئے تھے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں