سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیا عمرہ سیزن بھی شروع ہو گیا

عمرہ زائرین کی پہلی فلائٹ ملائیشیا سے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ نے استقبال کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل ستمبر 12:41

سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیا عمرہ سیزن بھی شروع ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 ستمبر، 2019ء) سعودی عرب میں نئے ہجری سال کا آغاز ہوتے ہی نیا عمرہ سیزن بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں عمرہ زائرین کی اولین فلائٹ گزشتہ روز زائرین کو لے کر جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تو سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کے سربراہ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحییٰ نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر جوازات کے نائب سربراہ برائے حج و عمرہ جنرل خالد فہاد الجعید،کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سربراہ کرنل سلیمان الیوسف اور دیگر عہدیداران بھی معتمرین کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی۔

ملائیشیا سے آئے زائرین کو اس موقع پر گلدستے پیش کیے گئے اور عمرہ کے سفر کی مبارک باد بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں جوازات کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب کے بعدجوازات کے سربراہ جنرل سلیمان الیحییٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ اس سال معتمرین کی تعداد میں 20 فیصد اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس بار معتمرین کو پہلے کی نسبت زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کی مدد سے معتمرین کی امیگریشن کی کارروائی ایک منٹ کے اندر اندر مکمل ہو جایا کرے گی اور انہیں انتظار کی کوفت سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ عمرہ سیزن میں 70 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ جن میں سب سے زیادہ پاکستانی تھے، جو 16 لاکھ سے بھی زائد گنتی کے باعث عمرہ کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان رہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments