سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر مُلکی 8.33 فیصد شیئرز کے مالک بن گئے

غیر مُلکیوں نے ستمبر 2019ء کے دوران ہی 15.3 ارب ریال کے شیئرز خرید ڈالے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 5 ستمبر 2019 12:33

سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر مُلکی 8.33 فیصد شیئرز کے مالک بن گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،5ستمبر، 2019 ء) سعودی اخبار المدینہ نے سعودی سٹاک مارکیٹ ’تداول‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر مُلکی8.33 فیصد شیئرز کے مالک بن گئے۔ غیر مُلکیوں نے ستمبر 2019ء کے دوران ہی 15.3 ارب ریال کے شیئرز خرید ڈالے۔ تداول کی جانب اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تفصیلات پر مبنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر مُلکیوں نے اگست 2019ء کے دوران 15.3ارب ریال کے حصص خریدے اور 1.3ارب ریال کے حصص فروخت کئے۔

ماہِ اگست کے اختتام پر مالیاتی منڈی میں رجسٹرڈ حصص کی مجموعی قیمت 1902.41ارب ریال پائی گئی۔اس دوران کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.8ارب ریال کے حصص فروخت کئے جبکہ کمپنیوں کی جانب سے خریدے گئے۔اگست 2019ء سے قبل حصص مارکیٹ میں غیر مُلکیوں کا حصہ 4 فیصد سے زیادہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب یہ شرح دُگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جس سے سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بے پناہ اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

تداول کی اس ماہانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس ملک کے سرمایہ کار نے کتنی قیمت کے حصص خریدے اور کتنی قیمت کے حصص فروخت کئے۔ما اس سے قبل حصص مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 4فیصد سے زیادہ نہیں تھا۔نئی تبدیلی مالیاتی منڈی میں اصلاحات کا نتیجہ سمجھی جا رہی ہے۔ ان اصلاحات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سال رواں کے شروع سے ابتک 150ارب ریال حصص مارکیٹ میں لگائے ہیں۔اس سال سعودی حصص مارکیٹ مورگن اسٹینلی ،فوٹسی راسل اور ایس اینڈ بی ڈاؤجونزسے بھی منسلک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں