عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے

عمرہ پیکیج فیس کی ادائیگی کا طریقہ کاربھی آن لائن کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:55

عمرہ زائرین کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزہ کا اجراء آن لائن کر دیا گیا ہے، یہی نہیں بلکہ اب سے عمرہ پیکیج کی فیس بھی زائرین کو اپنے وطن میں ہی کرنا ہو گی۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق تمام عمرہ کمپنیوں کو 1440ء کے عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق دُنیا کے کسی بھی ملک سے عمرے کے خواہش مندوں کو سب سے پہلے کسی سعودی عمرہ کمپنی کے غیر مُلکی ایجنٹ سے رابطہ کرنا ہو گا۔

اس کے بعد عمرہ پیکیج کا آن لائن انتخاب کر نا ہو گا۔ اس عمرہ پیکیج پر مخصوص خدمات کے علاوہ سعودی عرب کا دو طرفہ ٹکٹ کا نمبر بھی شامل ہو گا۔ عمرہ ایجنٹ خواہش مندوں کے کوائف درج کریں گے، اس کے بعد فارم بھرنے کے بعد تمام دستاویزات عمرہ کمپنی کو ارسال کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ عمرہ کمپنی کی صوابدید ہے کہ وہ کسی بھی اُمیدوار کی درخواست قبول یا مسترد کر دے۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں عمرہ کے خواہش مند خارجی ایجنٹ کے لیے مقرر کردہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج کی رقم آن لائن ادا کرے گا۔ بعد میں درخواست دہندہ کو دفتر خارجہ سے رجوع کرنے کے لیے نمبر دیا جائے گا۔ بعد ازاں درخواست دہندہ کو دفتر خارجہ سے رجوع کرنے کیلئے نمبر دیا جائے گا۔امیدوار اس نمبر کے ذریعے ویزے کے اجراء کی کارروائی مکمل کرے گا۔

دفتر خارجہ درخواست کی منظوری کی اطلاع دیکر عمرہ سسٹم کے ذریعے ویزا جاری کر دے گا۔ وزارت حج و عمرہ نے رجسٹرڈ غیر ملکی ایجنٹس کیلئے عمرہ خدمات پیکیج کی ادائیگی کیلئے نیا بینک سسٹم قائم کیا ہے۔اس کے تحت عمرہ کمپنی مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کیلئے کسی ایک مقررہ بینک میں اکاؤنٹ کھول دیتی ہے اور اپنے ہر غیر ملکی ایجنٹ کیلئے الگ اکاؤنٹ کا اضافہ کر دیتی ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں