سعودی عرب کی 7 یونیورسٹیز دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں

جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی 201ویں جبکہ الفیصل یونیورسٹی 251 ویں نمبر پر آگئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 14:05

سعودی عرب کی 7 یونیورسٹیز دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء ) سعودی عرب کی 7 یونیورسٹیز دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں۔سعودی اخبار کی رپورٹ کی مطابق برطانوی جریدے ٹائمز نے دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی ایک تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 92 ممالک کی 1396 بہترین یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب کی بھی 7 یونیورسٹیاں شامل کی گئی ہیں۔

جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو اس فہرست میں 201 نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ تمام عرب یونیورسٹیوں میں اس کا نمبر پہلا ہے، اس کے بعد الفیصل یونیورسٹی آتی ہے، جس کا دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں نمبر 251 واں اور عرب دُنیا میں دُوسرا ہے۔ دُنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں میں کنگ فہد پیٹرولیم یونیورسٹی بھی شامل ہے جس کا اس فہرست میں 502 واں نمبرہے، جبکہ عرب دُنیا میں اس کی ریٹنگ 9 ویں بنتی ہے۔

(جاری ہے)

کنگ سعود یونیورسٹی عالم عرب میں دسویں اوردُنیا بھر میں 501ویں پر ہے۔ کنگ خالد یونیورسٹی عرب ممالک میں 17ویں جبکہ عالمی سطح پر601ویں نمبر پر آئی ہے جبکہ امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی عالمی فہرست میں 1001ویں نمبر پر رہی ہے۔بہترین یونیورسٹیز کی فہرست کو تعلیم کے معیار، یہاں پر ہونے والی ریسرچ کی مقدار اور معیار اور اس کا اچھوتا پن، حوالہ جات کی پابندی، آمدن کی شرح، اسکالرز کو جاری ہونے والی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور ریسرچ و تعلیم کے لیے فراہم کیے جانے والے ماحول کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں