جدہ: سعودی عرب میں 38 لاکھ 70 ہزار سے زائد تارکین وطن پکڑے جا چکے ہیں

ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں لاکھوں پاکستانی بھی شامل ہیں، 9 لاکھ سے زائد بے دخل کیے جا چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 10:53

جدہ: سعودی عرب میں 38 لاکھ 70 ہزار سے زائد تارکین وطن پکڑے جا چکے ہیں
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف گھیرا روز بروز تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ تارکین کتنے بھی چھْپ کر کیوں نہ بیٹھے ہوں، پولیس کی جانب سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی وزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر23 محرم الحرام 1441ء تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 38 لاکھ70 ہزار تارکین وطن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔گزشتہ 23 ماہ سے ’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 10 ہزار افرادکو گرفتار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اقامہ کی خلاف ورزی کی بناء پر گرفتار کیے گئے افراد کی گنتی 30 لاکھ 24 ہزار270سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد قانونِ محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔

128، 252 کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا جا چکا ہے۔ 234،962کو مملکت سے بیدخل کیا جا چکا ہے۔ 529491غیرقانونی تارکین کو فوری سزائیں دی گئیں جبکہ 492,972کو انکے سفارتی مشنوں کے حوالے کر دیا گیا۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس سفری دستاویز نہیں تھیں۔645,114کو سفر کیلئے بکنگ کی کارروائی کا موقع دیا گیا۔940100کو مملکت سے باقاعدہ طور پر بیدخل کیا گیا۔جبکہ 62 ہزار825 افراد مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور 4114مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے۔

مملکت میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں سے 46فیصد یمنی، 51فیصد ایتھوپین اور باقی3 فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ جبکہ 4522 کے قریب افراد غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے اور ملازمتیں فراہم دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں کسی ایک بھی شخص کو غیر قانونی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔سعودی سرحد عبور کرتے ہوئے 65,679درانداز گرفتار کئے گئے۔ ان میں 45فیصد یمنی،52فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف شہریتوں کے تھے۔علاوہ ازیں 2800سعودی عرب سے پڑوسی ممالک میں دراندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں