سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی اداکارہ کا معاشقہ، لنزے لوہان کے والد نے تصدیق کر دی

خوبرو اداکارہ کے والد کے مطابق دونوں میں تعلقات جسمانی نہیں، بلکہ روحانی اور جذباتی نوعیت کے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 2 نومبر 2019 11:50

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی اداکارہ کا معاشقہ، لنزے لوہان کے والد نے تصدیق کر دی
جدہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 نومبر 2019ء) گزشتہ ایک سال سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے مغربی میڈیا میں یہ خبریں نشر ہوتی رہیں کہ اُن کا مشہور امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنزے لوہان سے افیئر چل رہا ہے۔ اس حوالے سے محمد بن سلمان یا 34 سالہ گلوکارہ لنزے کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردیدسامنے نہیں آئی تھی۔ تاہم لنزے لوہان کے والد مائیکل لوہان کے ایک بیان نے دونوں مشہور ہستیوں کے درمیان قریبی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے چند ماہ پہلے نیویارک پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی اداکارہ لنزے لوہان ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے موبائل فون کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور اکثر محمد بن سلمان اپنے ذاتی جہاز پر سوار ہو کر امریکی اداکارہ سے ملنے امریکا پہنچ جاتے ہیں اور اُنہیں لاکھوں ڈالر مالیت کے قیمتی تحائف سے بھی نواز چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ایک بڑی رقم والا کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔ یہ خبریں کئی عرصہ تک سامنے آنے کے بعد دم توڑ گئی تھیں۔ تاہم اس وقت ایک بھونچال کھڑا ہو گیا ہے جب لنزے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا گیا ہے کہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد میں رابطے ہیں، تاہم اُن کا تعلق جسمانی نہیں بلکہ افلاطونی یعنی روحانی اور جذباتی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔

مائیکل لوہان کا مزید کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور لنزے دونوں صرف اچھے دوست ہیں، لنزے کی مشرقِ وسطیٰ کی کئی اہم شخصیات سے دوستیاں ہیں۔ کیونکہ وہ خلیجی ممالک میں گھومنے پھرنے جاتی ہے۔ لنزے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دوروں کے دوران محمد بن سلمان سے مِلی تھی۔ وہ اس خطے میں درپیش مسائل، خصوصاً پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مائیکل لوہان نے گلہ کیا کہ کسی نے بھی لنزے کے شام میں کیے گئے امدادی کاموں کا ذکر نہیں کیا، ہر کوئی اُس کی ذات کے بارے میں خراب باتیں ہی کرنا اور سُننا چاہتا ہے۔ اُس کے محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات غیر جسمانی اور احترام پر مبنی ہیں، اس سے بڑھ کر دونوں کے درمیان کچھ نہیں۔ جب مائیکل سے سعودی ولی عہد کے جمال خشوگی کے قتل میں مبینہ کردار کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

تو اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔ لنزے کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان ایک اچھے انسان ہیں۔ لنزے ہمیشہ اچھے لوگوں میں گھِرے رہنا پسند کرتی ہے، اُسے اپنے اچھے بُرے کا پتا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی میڈیا کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان فارمولا ون گرانڈ پری ریس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں