سعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اپنے عزیزوں کی تدفین کے لیے این او سی حاصل کر سکتی ہے

متوفی رشتہ داروں کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے پاکستانی قونصلیٹ نے واٹس ایپ سروس شروع کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 3 اپریل 2020 13:12

سعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اپنے عزیزوں کی تدفین کے لیے این او سی حاصل کر سکتی ہے
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 اپریل 2020 ء) سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی گنتی میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے طائف، قطیف اور دمام میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔ مملکت میں اس وقت لاکھوں پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔جدہ میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی مقامی تدفین کے لیے سفری پابندیوں کے دوران این او سی جاری کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔مملکت میں کورونا وائر س پر قابو پانے کی خاطر لیے جانے والے اقدامات کے تحت بعض علاقوں میں محدود کرفیو کا نفاذ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات کے انتظامات کے لیے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے۔جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ کرفیو کے اوقات کے دوران اپنے کسی عزیز کی تدفین کے لیے اجازت نامہ لے سکتے ہیں اور اس کے لیے درج ذیل نمبرز پر اپنی متعلقہ دستاویز فراہم کرکے این او سی حاصل کرسکتے ہیں۔

فیاض احمد 0533585184، زاہد احمد 0542556778، محمد عثمان 0592068461 پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق اس واٹس ایپ سروس کے اجراء کا مقصد مملکت میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کوکرفیو کی حالت میں اپنے کسی عزیز کی تدفین کے عمل میں پیش آنے والی سفری پابندیوں اور مشکلات سے بچانا ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں