سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کی مُدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی

محکمہ جوازات کے مطابق مملکت میں موجود سیاحوں کے ویزوں کی مُدت میں توسیع بلامعاوضہ ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 27 مئی 2020 10:52

سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کی مُدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی
جدہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-72مئی2020ء( سعودی حکومت نے سیاحوں کے ویزوں کی مُدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مملکت میں موجود سیاحوں کے ویزوں کی مُدت میں یہ توسیع بلامعاوضہ کی جا رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے سیاحتی ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلا معاوضہ کی جانے والی یہ توسیع اُن غیر ملکیوں کے لیے ہے جن کے ویزوں کی میعاد بین الاقوامی فضائی پروازوں کے معطل رہنے کے عرصے کے دوران ختم ہو گئی۔ سعودی حکومت کی جانب سے مذکورہ پروازوں کو معطل کرنے کا اقدام مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے کی گئی حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں سامنے آیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں حالیہ توسیع قومی ادارہ معلومت کے تعاون سے خود کار نظام کے ذریعے کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔اس فیصلے پر مملکت میں موجود سیاحوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں