سعودی عہدے دار نے میڈیکل ماسک کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسسٹنٹ سیکرٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا کہ میڈیکل ماسک گیلا ہو جانے کے بعد کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا، کپڑے کا ماسک زیادہ بہتر ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 جون 2020 12:47

سعودی عہدے دار نے میڈیکل ماسک کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جون 2020ء) معروف سعودی ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سیکرٹری ہیلتھ نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیکل ماسک گیلا ہو جانے کے بعد کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا،اس لیے کپڑے کے ماسک کا استعمال زیادہ بہتر ہے اُردو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا کہ بعض لوگ میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے کے باوجود استعمال کرتے رہتے ہیں- ایسا ماسک غیرموثر ہوجاتا ہے- وائرس سے نہیں بچا پاتا- گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے توجہ دلائی کہ میڈیکل ماسک کے برخلاف کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے- اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کی واشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے-ڈاکٹر عسیری سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دریافت کیا گیا تھا کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس ایسی صورت میں ختم ہوجاتا ہے جب اس پر موجود جراثیم کش ادویات کی تہہ خشک ہوجائے-میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے- دھوپ کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اورایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے-ڈاکٹر عسیری نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے والاماسک صحیح طریقے سے دھوئے جانے کے بعد بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں تک میڈیکل ماسک کا تعلق ہے تو اسے گیلا ہوجانے کے بعد کبھی استعمال نہ کیا جائے وجہ یہ کہ گیلا ہونے پر یہ ماسک اپنی خصوصیت کھو دیتا ہے اوریہ وائرس سے بچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے- گیلے میڈیکل ماسک کو دھوپ میں لٹکا کر اور خشک کرنے کے بعد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عسیری نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی میڈیکل ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ 

متعلقہ عنوان :

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں