جدہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

الساحل روڈ پر ہونے والے حادثے میں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جولائی 2020 10:45

جدہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2 جولائی 2020ء) جدہ میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ احمد ابو زید نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز جدہ کورنش سے السیف ساحل جانے والی سڑک پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلال احمر کو اطلاع ملی کی جدہ کورنیش میں ایک گاڑی اُلٹ گئی ہے جس کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔ دو افراد موقع پر ہی وفات پا چکے تھے، جبکہ باقی 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حائل میں ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں 4 پاکستانی تارکین بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ حائل شہر سے 250 کلومیٹر دُور پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں دو گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پانچ افرادپر مشتمل سعودی خاندان اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب سامنے سے آنے والی ایک پک اپ ان کی کار سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ایک ہی سعودی خاندان کے پانچ افراد اور پک اپ میں سوار چاروں پاکستانی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

جب تک ابتدائی طبی امداد کی ٹیمیں موقع پر پہنچتیں، کوئی مسافر بھی زندہ نہیں بچا تھا۔ تمام بدنصیبوں کو حائل کمشنری کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سعودی فیملی حائل کی رہائشی تھی۔ اس خاندان کا سربراہ حائل میں پولیس سارجنٹ تھے جن کا نام مرزوق الرشیدی بتایا گیا ہے۔ مرزوق اپنی بیوی ، دو بیٹیوں اورایک بیٹے کے ہمراہ اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں جا رہے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے 17 سالہ بڑے بیٹے کو گھر پر ہی چھوڑ دیا تھا، ورنہ اس کی زندگی بھی شاید محفوظ نہ رہ پاتی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں