سعودی عرب نے اہم اقتصادی شعبے میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی

مشرق وسطیٰ کی 100 طاقت ور ترین کمپنیوں کی فہرست میں 37 سعودی کمپنیاں بھی شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 7 جون 2021 11:49

سعودی عرب نے اہم اقتصادی شعبے میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 جون2021ء) سعودی عرب کی معیشت موجودہ ولی عہدمحمد بن سلمان کی قیادت میں روز بروز اوپر جا رہی ہے۔ سال 2021ء کے لیے مشرق وسطیٰ کی 100 طاقت ور ترین کمپنیوں کی فہرست میں سعودی عرب 37 کمپنیوں کے ساتھ چھایا ہوا ہے دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو سرفہرست ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق معروف امریکی جریدے Forbes کی سالانہ فہرست میں متحدہ عرب امارات 20 کمپنیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس کے اداروں میں فرسٹ ابوظبی بینک سرفہرست ہے۔مشرق وسطی کی 100 طاقت ور ترین کمپنیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ 42 اداروں کا تعلق بینکنگ سیکٹر سے ہے۔ گذشتہ برس 2020ء کی فہرست میں یہ تعداد 46 تھی۔ اسی طرح فہرست میں دوسرے نمبر پر ریئل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے سیکٹرز ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں سیکٹروں کی فہرست میں 10 ، 10 کمپنیاں ہیں۔ تیسرے نمبر پر ٹیلی کمیونی کیشن کا سیکٹر ہے جس کی فہرست میں 9 کمپنیاں ہیں۔

رواں سال کی فہرست میں شامل 100 کمپنیوں کی مجموعی فروخت کا حجم 550 ارب ڈالر رہا جب کہ خالص منافع کا حجم 91 ارب ڈالر رہا۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں مذکورہ دونوں حجموں میں بالترتیب %17.9 اور %38.5 کی کمی واقع ہوئی۔فہرست میں شامل کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کا مجموعی حجم 30 کھرب امریکی ڈالر ہے۔ سال 2020ء کے مقابلے میں مارکیٹ ویلیو میں %30.4 کا اضافہ ہوا۔فوربز جریدے کی مشرق وسطی کی 100 طاقت ور ترین کمپنیوں کی فہرست میں سے 37 کمپنیاں ، دنیا کی 2000 طاقت ور ترین کمپنیوں سے متعلق فوربز جریدے کی فہرست یعنی (Global 2000) میں بھی شامل ہیں۔ سال 2021ء کے لیے عالمی فہرست میں سعودی ارامکو کمپنی کا پانچواں نمبر ہے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں