سعودیہ میں پولیس افسر کو قتل کرنیو الے دہشت گرد کا سر قلم کر دیا گیا

عبدالعزیز بن سعود المالکی نے ڈپٹی سارجنٹ مشاری السبیعی کو گھات لگا کر قتل کر دیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 اگست 2021 08:54

سعودیہ میں پولیس افسر کو قتل کرنیو الے دہشت گرد کا سر قلم کر دیا گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2021ء) سعودی عرب میں ایک مقامی شہری کو پولیس افسر کے قتل کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبدالعزیز بن سعود المالکی کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ المالکی ایک دہشت گرد تنظیم کا حامی تھا۔ جس نے پولیس کے ڈپٹی سارجنٹ عبداللہ بن مشاری السبیعی کو گھات لگا کر اس پر چھری کے متعدد وار سے زخمی کر دیا تھا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے السبیعی جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واردات کے بعد مجرم مفرور ہو گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت نے المالکی کو فساد فی الارض اور انارکی پھیلانے کے جرم میں سزائے موت دی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف مجرم کی اپیل اعلی عدالتوں سے رد ہونے کے بعد ایوان، شاہی نے عدالتی فیصلے کے مطابق اس کا سر قلم کرنے کا حتمی فرمان جاری کیا، جس پر گزشتہ روز عمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سعودی عرب میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے والے دہشت گرد کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔اس مجرم نے کچھ عرصہ قبل تبوک شہر میں ایک سیکیورٹی اہلکار عبداللہ بن ناصر الرشیدی پر حملہ کر اسے شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کیا تو تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس کا تعلق داعش سے ہے۔ عدالتنے اسے سزائے موت سنائی تھی جس پر عمل کر کے اس کا تبوک شہر میں سر قلم کر دیا گیا۔

اس سے قبل بھی سعودی عرب میں ایک انتہا پسند تنظیم کے جنگجو کو اس کی سفاکانہ سرگرمی پر سزائے موت دی گئی تھی۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ جدہ کے ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا تھا جہاں ایک سیکیورٹی اہلکار ھادی بن مسفر القحطانی کو قتل کر دیا تھا۔یہ واقعہ 23 شوال کو پیش آیا تھا۔سیکیورٹی اہلکار پٹرول پمپ پر اکیلا ہی نماز میں مصروف تھا۔ مصر سے تعلق رکھنے والے داعشی جنگجو نے اسے عبادت کے دوران ہی چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد مصری جنگجو جائے وقوعہ سے بھاگ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا۔مجرم نے عدالت کے روبرو قتل کا اعتراف کرنے کے علاوہ داعش کے خیالات سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں