سعودیہ میں ’پاکستانی نائٹ‘ نےدھوم مچا دی

شام 7بجے سے رات 12 بجے تک جاری میوزیکل، کلچرل پروگرام میں درجنوں افرا د نے فن کا مظاہرہ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 اگست 2021 09:01

سعودیہ میں ’پاکستانی نائٹ‘ نےدھوم مچا دی
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28 اگست 2021ء) سعودی عرب میں مقیم وہ پاکستانی جنہیں وطن بہت یاد آتا ہے اور وطن کے ثقافتی رنگ، گلوکاری، رقص اور پکوان بھی بہت یاد آتے ہیں، ان کے لیے شاندار اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 27اگست کو پاکستانی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ الفروسیہ کلب طریق عسفان جدہ میں یہ میوزیکل و کلچرم پروگرام جمعے کی شام سے رات 12 بجے کے بعد تک جاری رہاجس میں پاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ دیکھنے کو ملے۔

اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر کے تحت سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت جمعہ 27 اگست کو پاکستانی نائٹ میں کمیونٹی کے ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے پہلے ہی الفروسیہ کلب طریق عسفان پہنچنا شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

بیشتر پاکستان کے جھنڈے اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

لوک گیت اور رقص، پتلی تماشا، پاکستانی فوڈ، ثقافتی اسٹالز، میوزک بینڈ، بچوں کے لیے پلے ایریا، لکی ڈرا، پاکستانی آرٹسٹوں کی آرٹ گیلری سمیت بہت کچھ بہت کچھ موجود تھا۔پاکستانی نائٹ کے لیے کمیونٹی میں اتنا جوش و خروش تھا کہ ایونٹ سے پانچ دن پہلے ہی تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے۔
پروگرام کے آغاز میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا وڈیو پیغام سنایا گیا۔

جن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے اور یہ ایونٹ اس بات کا ثبوت ہے‘۔سعودیہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ایونٹ میں بڑی تعداد میں شرکت پرپاکستانی تارکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسے کامیاب بنانے میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے‘۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین احمد نے بتایا کہ پاکستانی نائٹ کے لیے ’ساڑھے تین ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ کراوڈ منیجمنٹ، سیکیورٹی اور خاص مہمانوں سمیت ایونٹ میں پانچ ہزار افرادنے شرکت کی اور یہ جدہ کے بڑے کمیونٹی ایونٹس میں سے ایک تھا‘۔اس پروگرام کے لیے عالمی معیارکا وینیو، اسٹیج، ساونڈ سسٹم اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں