سعودیہ ؛ 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

یہ منشیات جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے مصالحوں اور دالوں کے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں۔ ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 نومبر 2021 17:17

سعودیہ ؛ 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 نومبر 2021ء ) سعودی عرب میں 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ العربیہ نیوز کے مطابق جدہ کی بندرگاہ پر 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ناکام بنائی گئی ۔ اس حوالے سے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا کہ یہ منشیات جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے مصالحوں اور دالوں کے ایک کنٹینر میں لائی گئی تھیں ، سعودی عرب اورہمارے نوجوانوں کو منشیات کا نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی نگرانی کے نتیجے میں 1,785,000 ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ، جب کہ اس دوران کویت کی انسداد منشیات ایجنسی اور سعودی زکوٰۃ ‘ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے جدہ میں منشیات وصول کرنے والے 2 شامیوں اور ایک مقامی اسملگر کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یکم اکتوبر کو بھی 19 لاکھ نشہ آور گولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ، دوست ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا جانے والا نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ، انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ مملکت میں متعلقہ حکام نے ایمفیتھامائن نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، اس مقصد کے لیے سعودی حکام نے ایک دوست ملک میں سکیورٹی حکام کے ساتھ باہمی تعاون سے کارروائی عمل میں لائی کیوں کہ اسی ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا جانے والا مذکورہ نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ، اس کارروائی کے دوران ضبط کیے گئے نشہ آور مواد میں ایمفیتھامائن گولیوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 76ہزار 744 ہے۔

چند روز قبل 196 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش پر سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ، ملزم نے منشیات چھپانے کے لیے گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا ہوا تھا ، جازان میں سعودی حکام نے ایک شہری کو 196 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، منشیات کو سمگل کرنے کے مقصد کے لیے ملزم نے اپنی 40 کی دہائی کی گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا تھا جہاں اس چرس کو چھپایا گیا تھا ، سکیورٹی رجمنٹ کے گشت کے دوران پکڑے گئے شہری کے قبضے سے نارکوٹک پلانٹ کھٹ کے تین پیکجز ، بغیر لائسنس پستول اور چھ گولیاں بھی ضبط کی گئیں جب کہ مذکورہ شخص کو ریمانڈ پر دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے گشت کے دوران 2 چوری شدہ کاروں میں چھپا ہوا کسٹم مال بھی ضبط کرلیا ، اس کارروائی میں ایتھوپین قومیت کے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو بھی پکڑا گیا ، جنہوں نے غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں