سعودی عرب ؛ جدہ کی مشہور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ فارمولا 1 ریس کی تیاریوں کے لیے جمعرات سے ہفتے تک مکمل طور پر بند رہے گی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 25 نومبر 2021 14:16

سعودی عرب ؛ جدہ کی مشہور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 نومبر 2021ء ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی مشہور شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ، شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ فارمولا 1 ریس کی تیاریوں کے لیے جمعرات سے ہفتے تک مکمل طور پر بند رہے گی ۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے محکمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والی فارمولا 1 ریس کی تیاریوں کے سلسلے میں مذکورہ شاہراہ کو بند کیا گیا ہے ، فارمولا 1 ریس کا ٹریک تو شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ سے نہیں گزرے گا لیکن شائقین کو ٹریک تک پہنچنے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے مذکورہ شاہراہ پر مرمت کا کام کیا جارہا ہے ، اس لیے جدہ کی شہزادہ فیصل بن فہد شاہراہ جمعرات سے ہفتے تک مکمل طور بند رہے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں میں 3 سے 5 دسمبر تک فارمول ون 2021ء ریس منعقد کی جارہی ہے ، سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون کار ریس کے لیے دنیا کا طویل ترین ٹریک تیار کیا گیا ہے ، یہ ٹریک کورنیش کے علاقے میں بحیرہ احمر کے ساحل پر بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ فارمولا ون کا تمام تر انتظام سعودی موٹر آرگنائزیشن کی جانب سے کیا رہا ہے ، اس مقصد کے لیے دنیا کا طویل ترین اور تیز رفتار ٹریک قائم کیا گیا ہے ، یہ ریسنگ ٹریک جدہ شہر کے مرکزی علاقے سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر پرکشش ساحل پر بنایا گیا ہے ، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ فارمولا ون ریس کے غیر معمولی ٹریکس میں سے ایک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جدہ کورنیش ٹریک کی لمبائی 6.175 کلو میٹر ہے جس پر 27 موڑ بنائے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے اس کو فارمولا ون ریس کے لیے دنیا کا سب سے طویل اور تیزرفتار ریسنگ ٹریک کہا گیا ہے ، جس پر اوسط رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی ، فارمولا ون ریس میں شریک ڈرائیورز کورنیش ٹریک کے سرکٹ پر 180 ڈگری کے زاویے سے موڑ کاٹ سکیں گے جب کہ ٹریک کا تیز رفتارعلاقہ 23 ویں موڑ سے نکلنے کے بعد شروع ہو گا ، یہاں گاڑیوں کی فی گھنٹہ رفتار 322 کلو میٹر ہوگی جو 27 ویں موڑ تک برقرار رہے گی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں