سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی بڑی سہولت مل گئی

سیرن ائیرلائن نے لاہور سے جدہ کے لیے ہفتے میں 2 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ‘ جدہ جانے والے مسافر اپنے ہمراہ 80 کلو تک سامان بھی لے کر جا سکیں گے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 5 دسمبر 2021 14:15

سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی بڑی سہولت مل گئی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی بڑی سہولت مل گئی ‘ سیرن ائیرلائن نے لاہور سے جدہ کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا‘ مسافروں کو اپنے ہمراہ 80 کلو تک سامان لے کر جانے کی سہولت بھی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرن ایئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے لیے ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی ، ان فلائٹس کا آغاز اتوار 5 دسمبر سے کیا جائے گا ، لاہور سے اکانومی کلاس میں جدہ جانے والے مسافر اپنے ساتھ 50 کلو تک سامان لے کر جاسکتے ہیں جب کہ سیرین پلس ٹکٹ پر لاہور سے جدہ سفر کرنے والے مسافروں کو اپنے ہمراہ 80 کلو تک سامان لے کر جانے کی سہولت ملے گی۔

(جاری ہے)

 
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے اور اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے ، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں