سعودی شہر جدہ میں تیز رفتار بے قابو ٹرک مسجد کی عمارت میں جا گھسا

حادثے کے باعث متعدد نمازی نشانہ بن گئے، مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 دسمبر 2021 00:52

سعودی شہر جدہ میں تیز رفتار بے قابو ٹرک مسجد کی عمارت میں جا گھسا
جدہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2021ء) سعودی شہر جدہ میں تیز رفتار بے قابو ٹرک مسجد کی عمارت میں جا گھسا، حادثے کے باعث متعدد نمازی نشانہ بن گئے، مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں تشویش ناک حادثہ پیش آیا۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ شہر کے علاقے المنتزھات میں واقع ایک مسجد میں تیز رفتار ٹرک جا گھسا، جس کے باعث مسجد میں نماز کی ادائیگی میں مصروف 5 افراد نشانہ بن گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک کیٹرنگ کمپنی کا ٹرک بے قابو ہونے کے بعد مسجد کی دیوار توڑتے ہوئے عمارت کے اندرونی حصے تک چلا گیا، جس کے باعث عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں مسجد میں موجود 5 نمازی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا علم ہونے پر شعبہ مساجد کے وزیر نے فوری مسجد کی تعمیر و مرمت کے کام کی ہدایت کر دی، جبکہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے جدہ کے ہسپتال میں زیر علاج نمازیوں کی عیادت کرنے کے بعد متاثرہ مسجد کا دورہ بھی کیا اور مسجد کو جلد دوبارہ نمازیوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں