پاکبان کی جانب سے “میٹ این گریٹ” کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

Urooj Asghar عروج اصغر جمعرات 24 فروری 2022 11:46

پاکبان کی جانب سے “میٹ این گریٹ” کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2022ء) سعودی عرب صدر پاکبان عمران صدیقی،نائب صدر سید کاشف حسین،کنٹری ہیڈ یحیی اشفاق اور جدہ ہیڈ غازی زبیری نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔ صدر پاکبان عمران صدیقی اور انکی ٹیم نے ٹک ٹاکرز اور دوسرے مہمانوں کے آنے کا شکریہ ادا کیا- جہاں میٹ این گریٹ میں لوگ موسم سے لطف اندوز ہوئے، وہیں پاکبان نے اس ایونٹ کو کرنے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی فلاح و بہبود اور خدمت بیان کیا اور اس ذریعے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی گئی۔

ایونٹ کے مہمان خصوصی جناب نوید بخاری(ڈائریکٹر الحمرا کمپلیکس)،حاجی عثمان(حاجی عثمان گروپس اینڈ کمپنی)،میڈم خدیجہ ملک( سعودی انٹرنیشنل میڈیا فورم)اور میڈیا کی جانب سے چودھری اجمل شامل تھے جنہوں نے صدر پاکبان اور انکی ٹیمکا شکریہ ادا کیا-

ایونٹ کو مختلف گیموں سے رنگارنگ بنایا گیا جن میں سٹیج کی میزبانی مختلف ٹک ٹاکرز آمنہ،ایمان،نزیرأ،فائزہ، تنویر، ریحان، بسام اور عدنان نے مل کر سرانجام دی۔

(جاری ہے)

مردوں میں میوزیکل چیئر قابل تعریف رہی۔ کھیلوں میں جیتنے والوں کوصدر پاکبان کی جانب سے مختلف تہائف بھی دیےگئے۔ ایونٹ میں پوری پاکبان اور ٹکٹاکرکی ٹیم نے مل کر کیک کاٹا اور پاکبان کی ٹیم اور انکی نئی کاوشوں پر مبارکباد دی- تقریب کا اختتام ایک بہترین عشائیے سےکیا گیا-

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں