جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی سعودی یوم تاسیس کی حوالے سے تقریب

Urooj Asghar عروج اصغر جمعرات 24 فروری 2022 11:48

جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی سعودی یوم تاسیس کی حوالے سے تقریب
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2022ء) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مملکت کا یومِ تاسیس قومی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں جدہ میں پاکستانی صحافیوں نے ایم کے آر میڈیا کے ڈارئیکٹر چوہدری محمد خالد رفیق کے عشائیہ پر مشترکہ طور ایک ساتھ ملک کر سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا ۔

سعودی مملکت کی ابتدا اور تاریخ کا جشن یعنی یوم تاسیس اس سال پہلی مرتبہ 22 فروری کو منایا جا رہا ہے جس کا شاہی فرمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے جاری کیا۔ اسی احوالے سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی صحافیوں نے ملکر یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عوام سے محبت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے میزبان چوہدری محمد خالد رفیق ، ڈائریکٹر ایم کے آر نیوز و پروڈکشن ، صدر پاک میڈیا جرنلسٹس چوہدری نورالحسن گجر ،چئیرمین پاکستان جرنلسٹس فورم امیر محمد خان اور دیگر صحافیوں اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب بلاد الحرمین سے ہمیں دلی محبت ہے اور آج سعودی عرب کی یوم تاسیسں کے دن سے منعقدہ تقریب کا مقصد حرمین شرفین کی خدمات ، حکومتی معاملات میں حسن انتظام ، اور سعودی بھائیوں کی تعمیر و ترقی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔

اور پاک سعودی تجارت اور رابطے بڑھانا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، جسے عظیم تر بنانے میں پاکستانی قیادت کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی اور صحافتی برادری بھی اپنا بہترین اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے میزبان چوہدری محمد خالد رفیق نے مزید کہا کہ سیاسی ، سفارتی ، اقتصادی و عسکری ، معاشی و تجارتی ، ہر موڑ پر سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال اور بے مثال دوستی کا حق ادا کیا ۔

ہم خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے اپنی قلبی محبت اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے انکی مزید ترقی اور استحکام کے لئے دعا گو ہیں اور یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پاکستانی صحافیوں فہد رفیق کھوکھر ، عاطف علی وٹو ، امداد حسن لک ، ثاقب احسان مغل ، چوہدر ی ایاز اردو نیوز ، عثمان منظور گجر ، ابراہیم بلوچی ، فہیم گلستان ملک ، حافظ عرفان کھٹانہ ، شاہد نعیم ، معروف حسین ، جمیل راٹھور، اسد اکرم ، خالد چیمہ ، محمد عدیل ، امانت اللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے افراد بھی یوم تاسیس کے دن کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

ہم سعودی بھائیوں سے اظہار محبت کے لیے انکی اس دن کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں بلاشبہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلاقات ہیں ۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں