سعودی عرب میں 33 فیصد کاروبار کی خواتین مالک ہیں، جی ای ایم رپورٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:55

سعودی عرب میں 33 فیصد کاروبار کی خواتین مالک ہیں، جی ای ایم رپورٹ
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء):۔گلوبل اینٹرپنیورر مانیٹر (جی ای ایم) کی رپورٹ کے مطابق سال 2016  سے 2017 کے دوران سعودی عرب میں ذاتی کاروبار کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔سعودی گزٹ کے مطابق جی ای ایم کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ ”ذاتی کاروبار کرنے والی خواتین میں تقریباً33 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے “ ۔

(جاری ہے)

جی ای ایم کی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب دنیا کا سب سے مضبوط ملک ہے جو کہ ذاتی کاروبار کرنے والے افراد کے لئے موزوں جگہ ہے۔

کچھ ہی عرصے میں سعودی عرب نے اپنی ملازمتیں ترک کرکے ذاتی کاروبار کا آغاز کیا ہے ۔جوکہ ذاتی کاروبار کرنے کی طرف ایک نہایت مثبت رجحان ہے ۔واضح رہے کہ جی ای ایم کی تحقیق دنیا میں اینٹرپنیورشپ کی سب سے بڑی اسٹڈی سمجھی جاتی ہے ۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں