سعودی عرب کے جازان ریجن میں 91 پیٹرول کی قلت

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 09:45

سعودی عرب کے جازان ریجن میں 91 پیٹرول کی قلت
جازان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-20 جنوری۔2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے جازان ریجن کی 2 کمشنریوں صبیا اور بیش کے پیٹرول اسٹیشنوں پر 91 پیٹرول کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ بعض اسٹیشنوں پر 95 بھی نہیں مل رہا ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو پیٹرول اسٹیشنوں کو 95 مہیا کردیا گیا جبکہ بیشتر پیٹرول اسٹیشن 91 کے لئے منتظر ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس قدر کمی کے حقیقی اسباب کیا ہیں۔

(جاری ہے)

بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ سال سے اب تک ہر ماہ مسلسل اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے عوام کم کوالٹی کا تیل استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ اس لیے عوام کا رحجان گیسولین 91 کی جانب زیادہ بڑھنے کی وجہ سے 91 پیٹرول میں قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سال کے شروع میں یکم جنوری کو سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت توانائی نے نیا نرخنامہ جاری کیے تھے جس کے مطابق پٹرول91 جو پہلے 0.75 ہللہ فی لیٹر فروخت ہوتا تھا ، جنوری میں اضافے کے بعد 1.37ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پٹرول 95 فی پہلے 0.90 ہللہ فی لیٹر فروخت ہوتا تھا اب 2.04 ریال فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں