سعودی عرب ، پولیس کی گرفت سے فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

بدھ 31 جنوری 2018 15:20

سعودی عرب ، پولیس کی گرفت سے فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ سے فرارہونے کی کوشش کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔ سبق نیوز کے مطابق جازان کمشنری میں بلغازی چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور اہلکاروں کو دیکھ کر گھبرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر اہلکاروں نے چیک پوسٹ کا راستہ بند کر دیا جس پر ملزم گاڑی چھوڑ کر بھاگنے لگا مگر اہلکارو ں نے اس کی ٹانگوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی جس سے وہ گرپڑا ۔

ملزم کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے بڑی مقدار میں چرس برآمدہوئی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں