سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ۔۔۔۔ بڑی تعداد میں سائیکل سوار کچلے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 10:04

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ۔۔۔۔ بڑی تعداد میں سائیکل سوار کچلے گئے
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ابوعریش کمشنری میں بے قابو گاڑی سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ہیں۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے جازان ریجن کے ہلال الاحمر کے ترجمان نے بتایا کہ کنٹرول روم میں اطلا ع ملی تھی کہ ایک پک اپ وین نے متعدد سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جنہو ں نے فوری طور پر زخمیوں کو جن کی تعداد 6 تھی ابتدائی طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کیا ۔ حادثے میں 4 سائیکل سوار جاں بحق ہوئے ۔ حادثے کا سبب بننے والے گاڑی کے ڈرائیور کو بھی زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ۔ سائیکل سوار مقامی اسپورٹس کلب کے ممبر تھے جن کی تعداد 17 تھی وہ معمول کے مطابق سائیکلنگ کر رہے تھے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بنے والا کم عمر لڑکا تھا جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا ۔ پولیس اس سے تحقیقات کر رہی ہے۔

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں