سعودی عرب اہم شاہراہوں پر نصب ساحر کیمرے تباہ کردئیے گئے

سعودی عرب ، جازان میں ساحرکیمروں کو تباہ کرنےوالوں کی تلاش جاری ہے ، پولیس

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 11:52

سعودی عرب اہم شاہراہوں پر نصب ساحر کیمرے تباہ کردئیے گئے
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء)   جازان کمشنری میں ساحر کیمروں کو تنصیب کے 24 گھنٹے کے اندر ہی نامعلوم افراد نے تباہ کر دیا ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے ۔ عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس ترجمان کرنل فواز الشریف نے کہا کہ ساھر کیمروں کی تنصیب کا اصل مقصد لوگوں کو قوانین کا پابند بنانا ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

کمشنری کی جس شاہراہ پر ساحر کیمرے نصب کئے گئے تھے وہ انتہائی مصروف رہنے والی شاہراہ ہے ۔ پولیس ان نامعلوم افراد کو تلاش کر رہی ہے جنہو ںنے ساحر کیمروں کے لینس پر اسپرے کر کے انہیں تباہ کیا ہے ۔ دریں اثناءاخبار کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے جازان کمشنری کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کئے جانے والے ساحر کیمروں کے لینس پر اسپرے کر کے انہیں تباہ کر دیا ۔ شاہراہ انتہائی مصروف رہتی تھی جبکہ تیز رفتاری کے باعث وہاں حادثات بھی کثرت سے ہوتے تھے ۔ حادثات کی روک تھام کےلئے ٹریفک پولیس نے وہاں ساحر کیمرے نصب کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں