سعودی عرب ، برقی تاریں چرانے والا ایشیائی گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 16:40

سعودی عرب ، برقی تاریں چرانے والا ایشیائی گروہ گرفتار
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء)  سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے صبیاءکمشنری میں گاڑیوں کے پارٹس اور بجلی کے کیبل چرانے والے 7 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتا رکر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کمشنری میں ایک گروہ چوری کی وارداتوں میں مصرو ف ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان تانبے کے کیببل اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس چرا کر انہیں اسکریپ کے طور پر فروخت کر دیتے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی نگرانی شروع کردی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں  سامان کے ساتھ گرفتا ر کیا جاسکے ۔ پولیس ٹیم مشکوک افراد کا تعاقب کرتے ہوئے انکے ٹھکانے تک پہنچ گئی جہاں سے مسروقہ کیبل اور 7500 ریا ل برآمد ہوئے ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں