عرب شہری نے خاتون کے جہیز میں لیکسس مانگے پر شادی سے انکار کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 مارچ 2018 15:07

عرب شہری نے خاتون کے جہیز میں لیکسس مانگے پر شادی سے انکار کردیا
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2018ء) ایک سعودی شہری نے منگیتر کے لکسس کار جہیز میں مانگنے پر اپنی منگنی توڑ دی ۔ نوجوان سعودی شہری نے الوطن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسنے جازان میں رہنے والی ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کی پیشکش کی ۔ لڑکی کے والد نے اس شرط پر رضا مندی ظاہر کی کہ اسکی بیٹی جہیز میں جو چاہے وہ مانگ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکے نے مزید بتایا کہ ساری شرائط ہر متفق ہونے کے بعد شادی کی تاریخ طے کی گئی تھی ۔

شادی کی تقریب شروع ہونے ہی والی تھی کہ لڑکی نے 460,000 سعودی ریال مالیت کی لیکسس کار جہیز میں دینے کی شرط رکھ دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے لڑکی سے ذاتی طور ہر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن شادی سے پہلے اس خاتون کی اتنی شرائط ہیں تو شادی کے بعد یہ مزید بڑھ جائیں گی اس لیے میں نے شادی سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں