سعودی عرب ، جازان میں سکول بس میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 4 اپریل 2018 14:05

سعودی عرب ، جازان میں سکول بس میں آتشزدگی
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک سکول بس میں آگ لگ گئی ۔ بس میں سوار تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کت مطابق سیبیٰ تعلیماتی امور کے ڈائریکٹر اسیری الاحواس نے بتایا کہ سکول بس اسکول کے اختتام کے بعد الادابی کے پرائمری سکول کے لڑکوں کو واپس چھوڑنے جا رہی تھی ۔

(جاری ہے)

الحواس نے مزید بتایا کہ "آگ کا سبب ایک بس کے برقی آلات میں ہونے والی غلطی تھی. طالب علموں نے آگ لگنے پر ڈرائیور کو آگاہ کیا ، جس پر ڈرائیور نے فوری طور پر بس روک کر تمام بچوں کو باہر نکالا اور سول دفاع کو اطلاع کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تمام بچے محفوظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول دفاع نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجائی اور آگ لگنے سےکوئی زخمی نہیں ہوا. ڈرائیور نے سول دفاع کی ٹیم کی مدد سے اسکول ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں فوری طور پر ایک اور بس بھیجنے کے لیے کہا تاکہ بچوں کو گھر پر حفاظت سے پہنچایا جا سکے ۔اسکول کے نائب پرنسپل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام طالب علم محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جازان میں شائع ہونے والی مزید خبریں