ْمکہ ،ْجمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ،ْ پانچ ملزم گرفتار

حرم کے نواح میں موجود حملہ آور نے گرفتاری کی وارننگ پر خودکودھماکے سے اڑالیا ،ْ پانچ اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دئیے تھے ،ْجن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے

ہفتہ 24 جون 2017 12:23

ْمکہ ،ْجمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ،ْ پانچ ملزم گرفتار
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) مکہ المکرمہ میں جمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے ۔حرم کے نواح میں موجود حملہ آور نے گرفتاری کی وارننگ پر خودکودھماکے سے اڑالیا۔5سیکورٹی اہلکاروں سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔میڈیار پورٹ کے مطابق خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ۔

دہشتگردوں کے دو گروپ مکہ اور ایک جدہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔سعودی عرب میں دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادئیے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن،سب سے حرمت والے مقام،مسجدالحرام میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دئیے تھے ،ْجن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں میں سے ایک خودکش حملہ آور مکہ کے نواح میں واقع الجیاد المصافی کالونی کے گھر میں موجود تھا۔جسے سیکورٹی فورسز نے گھیرا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا دھماکے سی5سکیورٹی اہلکاروں سمیت11افرادمعمولی زخمی ہوئے اس سے پہلے العسیلہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ،ْسعودی سیکورٹی فورسز نے اب تک خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں